Business that you can start from Cotton Fields to Spinning | Oil | Fabrics | Clothes Production and much more




کھل بنولہ کا بزنس


کپاس پاکستان کی شاندار فصل شمار ہوتی ہے ، یہ کسان کے لئے چاندی کی سی حیثیت رکھتی ہے ، کئی ضروریات کپاس ہی سے وابستہ ہیں ، اس کی لکڑی ایندھن بنتی ہے ، پتہ جانوروں کا رزق اور پھول سے کاٹن ، کھل بنولہ اور گھی جیسی اہم ترین پروڈکٹس تیار ہوتی ہیں ۔ پاکستان جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق امسال 2018,19میں کل 51 لاکھ97 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہےجو کہ انتہائی کم ہے، اس کی وجہ کماد کی کاشت کا بڑھ جانا ہے بہر حال یہ طویل موضوع ہے ہم بزنس پوائنٹ آف ویو سے بات کرتے ہیں ۔
کپاس سے پانچ قسم کے کاروبار ہوتے ہیں:
·        کپاس کی خریدوفروخت
·        روئی کی خرید فروخت
·        بیج کی خریدوفروخت
·        بیج سے کھل بنولہ اور آئل الگ کرکے اس کی خریدوفروخت
·        آئل سے گھی مینوفیکچرنگ

زمیندار سے بیوپاری خرید کر منڈی میں بیچتا ہے ،
منڈی سے کارخانہ خریدتا ہے ،
فیکٹری مالکان روئی الگ کرکے کاٹن ، بیج فروخت کرتے ہیں ،
کاٹن جننگ سے روئی کپڑا بنانے والی کمپنیاں لیتی ہیں اور یوں کاٹن ایک پراسس کے بعد ہمارے لئے لباس بن جاتا ہے۔
یہ سارا کاروباری پراسس لاکھوں گھروں میں چولہا جلنے کا سبب بنتا ہے ۔

اب بیج کو دیکھئے ۔
جب کاٹن جننرز بیج الگ کرتے ہیں تو گھی بنانے والی کمپنی کھل اور آئل الگ کرتی ہے اور آئل مینوفیکچرنگ کے بعد گھی بن جاتا ہے اور ہمارے گھر کے کچن کی زینت کہلاتا ہے ۔
مختصر یہ کہ ہم کھاتے ہیں اور پہنتے ہیں تو اس کی بنیادی فصل کپاس ہے
اگر آپ کے پاس ایک لاکھ روپے ہوں تو کسی دیہات کے کونے کپاس کی خریداری کا سٹال لگا دیجئے ان شاء اللہ روزی کمائیں گے ۔
اگر آپ کے پاس پانچ سے دس لاکھ ہوں تو کھل خریدئیے اور منڈی میں ہی محفوظ رکھئے ، 9سے 11ماہ بعد فروخت کر دیجئے گا ان شاء اللہ نفع ہوگا ۔
اگر آپ کے پاس 15 لاکھ روپے ہیں تو تجربہ کار بیوپاری کو ساتھ لیجئے ،
لیبر ، ٹریکٹر ٹرالی اور کنڈاسنبھالئے ،
دور دراز کے کسانوں سے خریداری کرکے منڈی میں بیچئے
ان شاء اللہ خسارے میں نہیں رہیں گے
سرمایہ کار ہیں تو انویسٹ کیجئے
ٹریکٹر ٹرالی کے مالک ہیں تو لیبر سنبھالئے
مزدور ہیں تو لوڈنگ ان لوڈنگ کیجئے
تعلیم یافتہ ہیں تو بیوپاری اور کسان کے درمیان کمیشن ایجنٹ بن جائیے، جس کا معقول کمیشن ملے گا
میرا مشورہ مانیں تو کھل خریدئیے ،
خراب ہونے والی چیز بھی نہیں اور چھ سے آٹھ ماہ بعد ریٹ بھی اچھا ملے گا ، ہر شہر میں آسانی سے دستیاب ہے ، خریدنا آسان اور بیچنا اس سے بھی آسان ہے۔۔کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ جتنا مال چاہیں خرید سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھئے جب تک تجربہ کار بندہ ساتھ نہ ہو کوئی بھی کام مت کیجئے گا ۔
تازہ ترین ریٹ 1800 روپے فی بوری ہے ، 35 کلو اور 40 کلو کے ریٹس الگ الگ ہوتے ہیں ، اسی لئے اب ریٹس معمول سے زیادہ رہیں گےاور مزید ریٹ بڑھنے کے امکانات بھی ہیں ۔اور کپاس کے ساتھ جڑی تمام اشیاء مہنگی ہو جائیں گی ۔۔
یہ میرا تجزیہ ہے جوکہ غلط بھی ہوسکتا ہے اس لئے خود ہی دیکھ بھال لیجئے گا ۔بہر حال ہم تو کھل کی خریداری کر رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ ۔۔
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا



Post a Comment

0 Comments