ہر کاروبار میں تجزیہ لازمی ہے ، اپنے آپ سے ایک سوال پوچھئے “ میرا کاروبار اس وقت کس پوزیشن پہ ہے اور مجھے اگلے سٹیپ کے لئے کس قدر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی ؟ اور وہ کون سے ایسے اقدامات ہیں جن سے میں اپنے کاروبار کو مزید بہتر کرسکتا ہوں ؟
مثلاً آپ کی ایک پروڈکٹ ہے جو کہ آپ کا بزنس ہے یہ دیکھئے کہ مارکیٹ میں آپ کی پروڈکٹ کی ڈیمانڈ کس قدر ہے کم ہے یا زیادہ ہے؟ اگر کم ہے تو کیا یہ لوگوں کی ضرورت ہے ؟ کیا س کی ڈیمانڈ بنائی یا بڑھائی جا سکتی ہے ؟ اگر آپ کا جواب “ نہیں “ ہے تو اس کاروبار کو فورا ترک کردیجئے ۔
اوراگر زیادہ ہے تو وہ وجوہات تلاش کریں کہ آپ کے پاس کسٹمرز کیوں نہیں آرہے ؟ آخر وہ کون سے عوامل ہیں جو کسٹمرز کو آپ کے قریب آنے سے روک رہے ہیں ؟ اس صورت میں مقابل حریف کو سمجھئے ۔ آخر وہ کون سی خوبیاں ہیں جن کی بنا پر آپ کے حریف آپ سے آگے بڑھ رہے ہیں ؟ وہ جو بھی ہوں انہیں بہتر انداز میں اپنا کر آپ اپنے کسٹمرز بڑھا سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے آپ کو مارکیٹنگ کی بہتر سٹریٹجی کے لئے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پڑجائے ۔۔ اور اگر آپ کی پروڈکٹ ایسی ہے جس کی ڈیمانڈ بھی ہے ، خریدار بھی بہت ہیں تو پھر اس بزنس سے حاصل ہونے والے منافع کو کسی اور جگہ پلان بی کے لئے سوچنا بہتر ہوگا ، صرف اسی ایک بزنس پہ انحصار نہیں کرنا چاہئے ۔
0 Comments