Business of Leather Products in Pakistan on Small Level | Chamray ka karobar



لیدرپروڈکٹس کا بزنس / عبداللہ بن زبیر

ایک چمڑے کا اوسط وزن 15 سے 20 کلو ہوتا ہے ۔ گوشت ہٹا کر صفائی ستھرائی کے بعد 12سے 18 کلو رہ جاتا ہے ، کیمیکل ، گندھک اور پانی میں دو ماہ رکھنے کے بعد جب بال اتر جاتے ہیں ، ریشے نکل جاتے ہیں تو 10 کلو رہ جاتا ہے ۔ نمک ، گندھک ، تیزاب ، پانی ، لیبر ، صفائی ستھرائی ، رنگائی آلات اور سیکیورٹی اخراجات پہ فی چمڑا تقریباً 1500 روپے خرچ ہوجاتے ہیں ۔اور یہ چمڑا فی کلو 600 سے 1200 روپے تک جاتا ہے ۔ اگر انتہائی احتیاط سے چمڑا اتارا گیا ہو اور کسی چھری یا کانٹے کا کٹ نہ لگا ہو تو وہ مہنگا بکتا ہے لیکن اگر کٹ ہو تو بھی چھ سوروپے فی کلو کہیں نہیں گیا ۔لوکل مارکیٹ سے لوگ یہ چمڑا خریدتے ہیں اور والٹ ، لیڈیز پرس ، دستانے، موزے ،سفری بیگ ، لیپ ٹاپ بیگ ، چشمے کے کور ، سیٹ کورز ، موبائل پاؤچ ، بیلٹ ، ہولسٹرز ، تکئے کے کور ، جائے نماز ، دسترخوان ، ٹیبل اسسریز وغیرہ تیار کرلے فروخت کرتے ہیں ۔
چمڑا بہت سستا ہے لیکن لیدر پروڈکٹس کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اگر لیبر میسر آجائے ، دیہات کا ماحول مل جائے ، چمڑے کے کسی بیوپاری سے بات بن جائے ، اے کوالٹی کا مال اکھٹا کرلیا جائے ، لالہ موسی ، گوجرانوالہ سے مختلف سامان کی ڈائیاں بنوا کر لیدر پروڈکٹس کے کاریگر بٹھائے جائیں ،مسل کی تیاری سے ایمازون پہ فروخت کرنے تک کے تمام مراحل طے کئے جائیں تو 200 فیصد منافع پکا ہے ۔مگر میرے بھائی لوگ سین کو ایک طرف سے دیکھ رہے ہیں ، مثبت پوائنٹ سے دیکھیں ، ریسرچ کریں تو یقینا یہ بزنس آپ کا جنون بن جائے گا ۔ دو سے تین لاکھ روپے سے سٹیپ لیا جاسکتا ہے ہمت ہے تو بسم اللہ کیجئے ۔

إرسال تعليق

0 تعليقات