Stock Market Complete Information | How to Invest in Stock Exchange | سٹاک مارکیٹ|Part 1 of 3


پہلی قسط
بہت سے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں سٹاک مارکیٹ کے بارے میں بنیادی چیزیں آپ لوگوں سے شیئر کروں گا تاکہ ایک چیز جس سے میں پیسے بنا رہا ہوں اپ بھی اس سے پیسے بنایئں- ملک کے ریونیو میں بھی اضافہ کریں- میں یہ کام کنسلٹینسی کے طور پر بھی کرسکتا ہوں- اور اس سے بھی پیسے بنا سکتا ہوں لیکن جس چیز کا علم مجھے ہے اگر اس سے کسی کا فائدہ ہوتا ہوں تو مجھے گناہ ہوگا اگر میں اس چیز کو کسی سے چھپاؤں-لہذا میں یہ معلومات بالکل فری آپ کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں-بدلے میں مجھے بس اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا-
میں نے سٹاک مارکیٹ کا علم اپنے ایک انڈین دوست سے سیکھا- اس نے مجھے سٹاک مارکیٹ کے اسرار و رموز سکھائے- کہ آپ نے مارکیٹ کو سٹڈی کب کرنا ہے اور کب کوئی شیئر خریدنا ہے اور کب کوئی شیئر بیچنا ہے اور کس طرح منافع کمانا ہے-میں پاکستان میں جب واپس آیا اس کے بعد میں یہاں سے تھوڑی سی معلومات لی- اس کے لیئے مجھے مختلف بینکوں کی طرف سے آنے میسجز کو رپلائی کرکے انکے نمائندوں کی گھنٹوں گھنٹوں کالز سننی پڑی-وہ مجھے قائل کرتے تھے کہ میں انکے بینک کے ذریعے سٹاک میں انویسٹ کروں لیکن میں اس دوران ان سے اپنی مطلوبہ معلومات نکالتا رہتا تھا-
اس پوسٹ میں آپکو میں ساری انفارمیشن فراہم کرنے کی کوشش کروں گا -انڈیا کے نوجوان اس معاملے میں ہم سے بہت آگے ہیں- جبکہ ہمارے ملک کے نوجوان کو سٹاک کے بزنس کی الف ب کا بھی پتہ نہیں- اس سٹاک کے بزنس سے ہمارے ملک کی خواتین اور لڑکیاں ایک باعزت بزنس گھر بیٹھ کر کرسکتی ہیں- اور اس کام کے لیئے آپکو کسی کے ترلے منتیں کرنے کی ضرورت نہیں- اور نہ ہی آپکو کسی کا احسان لینے کی ضرورت ہے- اور نہ ہی اپنی عزت نفس کو مجروح کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سٹاک کے بزنس میں شروع کرنے سے پہلے ایک چیز جو آپکو اپنے پلے سے باندھنی ہے وہ ہے صبر اور حوصلہ-ایک اچھا شکاری وہ ہوتا ہے جس کے اندر حوصلہ اور صبر ہوتا ہے اور یہ نہیں کہ اس پر تھوڑی سی مشکل پڑنے پر وہ کھپ ڈالنا شروع کردے مثال کے طور پر ایک شیئر آپ نے خریدا اور اس کی قیمت کم ہوگئی تو آپ کے اندر انتظار اور صبر کا حوصلہ ہونا چاہیئے یہ نہ ہو کہ آپ پہلے ہی دن کھپ ڈال دیں کہ میں لٹ گیا برباد ہوگیا- اور اپنے ذہن سے یہ کانسیپٹ بھی نکال دیں کہ ایک دن میں آپ لکھ پتی ہوجاتے ہیں-بلکہ جس شخص میں صبر اور انتظار ہے وہ شخص اچھا سٹاک مارکیٹ کا بزنس کرسکتا ہے- - میں نے اپنی پہلی انویسٹمینٹ 1 لاکھ کی تھی اور اس سے میں نے 1لاکھ بنایا- یعنی 100 فیصد- لیکن 5 مہینے سے زیادہ کا انتظار کرنا پڑا-آپ سمجھیں کہ یہ آپکی کمیٹی پڑگئی ہے جو کہ 4 سے 5 مہینے بعد ہی نکلے گی اور ڈبل ہوکر بھی نکل سکتی ہے یا تھوڑی سی-اور ضروری نہیں کہ ٹائم بھی 4 سے 5 مہینے ہوں-کبھی کم ٹائم میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں- وہ انحصار کرتا ہے کہ آپ کس قسم کے شیئر میں ٹرید کرتے ہیں-اور وہ شخص بھی بہت بڑا بیوقوف ہوتا ہے جو اپنی ساری سیونگز انویسٹمینٹ میں لگادیتا ہے-




 آپکو سٹیپ وائز میں اس کے بارے میں جان کاری دینے کی کوشش کرتا ہوں
پہلا سٹیپ: سب سے پہلے آپکو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اپنا اکاؤنٹ بنوانا پڑتا ہے- جس کی مدد سے آپ سٹاک مارکیٹ میں شیئر خرید یا بیچ سکیں- اس کام کے لیئے آپ کے پاس 2 طریقے ہیں کہ آپ کسی بروکر کے پاس چلے جایئں اور اس کو پیسے دیدیں اس سے وہ آپ کے حصے کے شیئر خریدتے بیچتے ہیں اور اس سے آدھا منافع آپ کا وہ کمیشن کی مد میں لیجاتے ہیں- اور یوں آپکے حصے میں معمولی سا کمیشن آتا ہے- دوسرا طریقہ یہ آپ خود اپنا سٹاک کا اکاؤنٹ بنوایئں اور خود ہی ٹریڈنگ کریں- اس کے لیئے 3 بینک کی ذیلی کمپنیاں ہیں جن میں آپ اپنا سٹاک کا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں- بینک اسلامی پاکستان سیکورٹیز لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹیڈ اور ایم سی بی بینک- ان میں بینک اسلامی پاکستان 25 ہزار کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے، میزان 50 ہزار کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے جبکہ ایم سی بی 1 لاکھ کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے- جیسے ہی آپ ان بینکس میں کسی ایک میں اپنا اکاؤنٹ کھلواتے ہیں اس کے بعد یہ اکاؤنٹ کھولنے میں تقریبا 1 ہفتہ لگاتے ہیں- اس کے بعد ایک سی ڈی آپ کے گھر کے ایڈریس پر آتی ہے جس میں سٹاک مارکیٹ کا سوفٹ ویئر، آپکا آئی ڈی اور آپکا پاسورڈ وغیرہ موجود ہوتا ہے-آپ اس کو اپنے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، یا اینڈرایئڈ موبائل میں سے کسی بھی چیز پر انسٹال کرکے اس کو استعمال کرسکتے ہیں- اس کے ساتھ ایک کتابچہ بھی ہوتا ہے جس میں سوفٹ ویئر کو استعمال کرنے کا طریقہ مینشن ہوتا ہے- اور یوں آپ سٹاک مارکیٹ میں انویسٹ کرنے کے لیئے تیار ہوجاتے ہیں- آپکو میں ریکمینڈ کروں گا کہ آپ لوگ بینک اسلامی پاکستان سے اپنا اکاؤنٹ بنوایئں کیونکہ یہ شروعات 25 ہزار روپے سے کرتے ہیں- یعنی آپکو سٹاک کا کام کرنے کے لیئے کم از کم رقم 25 ہزار روپے چاہیئے- جبکہ ایک اچھا کھیل کھیلنے کے لیئے تقریبا 1 سے ڈیڑھ لاکھ چاہیئے- اس سے اگلی قسط میں آپکو یہ بتاؤں گا کہ شیئر کی کتنی اقسام ہیں اور کوئی شیئر کب خریدنا ہوتا اور کس وقت اس کو بیچنے کا ٹائم ہوتا ہے- یہ چیز یا طریقہ آپکو اتنے آسان الفاظ میں کوئی نہیں بتائے گا-مارکیٹ میں صرف یہ کورس کروانے کے لوگ 20 ہزار روپے چارج کرتے ہیں-میں اس پر مفصل پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا- صرف اس لیئے کہ ہمارا پاکستان کا پڑھا لکھا نوجوان جو فضول کاموں میں لاکھ لاکھ روپے اجاڑ دیتا ہے-کیونکہ وہ کام کرنے میں عار سمجھتا ہے وہ کم از کم اس لاکھ روپے کو کسی کام میں لگالے جہاں اس کو اپنے دماغ کا صرف 5 یا 10 فیصد حصہ استعمال کرنا پڑے- اور اس میں اسکا بھی فائدہ ہو اور اس ملک کا بھی-
(جاری ہے)
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے-
تحریر: عاصم چوہدری

To Read Next Part, Click the Button Below 





إرسال تعليق

0 تعليقات