Stock Market Complete Information | How to Invest in Stock Exchange | سٹاک مارکیٹ|Part 2 of 3





سٹاک_مارکیٹ
قسط_نمبر_2
سی ڈی سی اکاؤنٹ کھلوانا

سٹاک مارکیٹ کے متعلق پہلی پوسٹ کی تو احباب نے اس کو بہت پسند کیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے متعلق بنیادی علم بھی شائد کسی کسی کے پاس ہے-اور یہ علم سیاست دانوں نے اپنے پاس ہی رکھا اور عام عوام تک پہنچنے ہی نہیں دیا- اس کی کچھ وجوہات سیاسی اور کچھ بلیک میلنگ والی ہیں- مجھے ان باکس میں بھی کافی اچھا رسپانس ملا- اور اس کے علاوہ کمنٹس سیکشن میں کافی اچھا رجحان ملا- ان باکس میں بہت سے لوگوں نے سوالات پوچھے جو کہ بالکل بنیادی نوعیت کے تھے اور سٹاک کے اکاؤنٹ کو کھلوانے کے طریقہ کار سے متعلق تھے لہذا اس پوسٹ میں سٹاک اکاؤنٹ کو کھولنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے بتاتا ہوں-
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ سٹاک اکاؤنٹ آپ بینک اسلامی پاکستان، میزان بینک یا پھر ایم سی بی کی ایسوسی ایٹڈ کمپنیز میں سے کسی ایک کمپنی میں کھلواسکتے ہیں اور پھر اس کے بعد میں آپکو ریکیمنڈ کیا کہ آپ لوگ بینک اسلامی سییکورٹیز پاکستان سے سٹاک اکاؤنٹ کھلوایئں وہ زیادہ بہتر ہے- سٹاک مارکیٹ والے اکاؤنٹ کو بینک کی زبان میں CDC اکاؤنٹ کہتے ہیں-یعنی آپ نے بینک اسلامی پاکستان سیکورٹیز لمیٹڈ میں یہ جا کر یہ کہنا ہے کہ آپ نے CDC اکاؤنٹ کھلوانا ہے-
CDC اکاؤنٹ 3 طرح کا ہے- CDC اکاؤنٹ کی پہلی قسم 25 ہزار کے پیکج والی ہوتی ہے، دوسری قسم 75 ہزار کے پیکج والی ہوتی ہے اور تیسری قسم 1 لاکھ کے پیکج والی ہوتی ہے- CDC اکاؤنٹ کی دوسری اور تیسری قسم میں بینک اپنے صارفین کو سہولیات دیتا ہے جیسے سٹاک میں انویسٹ کرنے کی رہنمائی، زیادہ کیش نکلوانے کی سہولت، زیادہ کیش جمع کروانے کی سہولت وغیرہ- جبکہ جو پہلی قسم میں ہے اس کی مثال بالکل ایسے ہے جیسے آپ کو بندوق پکڑادی جائے اور کہا جائے چلو بھئی میدان جنگ میں اور مقابلہ کرو- لیکن یہ کام اتنا آسان ہے کہ آپ صرف تھوڑی سی رہنمائی سے ہی سٹاک کو سمجھ جاتے ہیں اور ایک اچھے سپیکولیٹر بن جاتے ہیں-اس لیئے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ آپ پہلی ہی قسم کا اکاؤنٹ کھلوایئں-ہاں اگر کسی کے پاس پیسے زیادہ ہوں وہ دوسری اور تیسری قسم کے کھلواسکتے ہیں-لیکن اگر نقصان ہوجائے تو گایئڈ اور رہنمائی کرنے والے اس میں کوئی ذمہ داری نہیں لیتے-
اس اکاؤنٹ کے لیئے آپکے پاس اپنے آئی کارڈ کی کاپی، 2 گواہان اور انکے شناختی کارڈز کی کاپی، ایک نومینی(امیرجنسی یا وفات کی صورت میں کانٹیکٹ پرسن) ، آپکی جاب کا ایکسپیئرنس سرٹیفکیٹ اور ایک کسی بینک کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے-یہ اکاؤنٹ کسی بینک کا بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر میزان بینک کا اکاؤنٹ ہوجائے تو زیادہ بہتر ہے- یہ اکاؤنٹ CDC کے علاوہ اکاؤنٹ ہوتا ہے جس سے آپ اپنے پیسے سٹاک خریدنے کے لیئے ٹرانسفر کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں یا سٹاک میں جو منافع ہوتا ہے اس منافع کو نکلوانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں- آپ بینک اسلامی سیکورٹیز کمیٹڈ گئے وہاں سے فارم لیا- گواہان سے دستخط کروائے، انکی شناختی کارڈز کی کاپی لگائی، نومینی کے دستخط کروائے اس کا ڈیٹا لکھا-اور اس کے بعد اپنے بینک چلے جانا ہے جہاں آپکا اکاؤنٹ بناہوا ہے اس بینک سے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل لکھوا کر بینک منیجر سے اٹیسٹ کروانا ہے کہ واقعی ہی اس بینک میں آپکا اکاؤنٹ ہے-یہ سارا کام کرنے کے بعد آپ نے بینک اسلامی سیکورٹیز لمیٹڈ پاکستان جانا ہے جہاں سے آپ نے فارم لیا تھا- او آپ نے 25 ہزار روپے کیش اس فارم کے ساتھ وہاں جمع کروانے ہیں- وہ آپ کو ایک رسید دے گا-
آپ کو اس پراسس کرنے کے 2 دن بعد آپکوکنفرمیشن کی ای میل آئے گی-جس کے جواب میں آپ نے "OK" ، Yes" یا پھر "Done" لکھنا ہے جس کا مطلب ہے کہ فارم پر لکھی ہوئی ای میل آپ کی ہی تھی اب بینک اسی ای میل پر آپ سے خط وکتابت کرے گا- اس سے اگلے دن آپکو بینک اسلامی کے نمائندے کی طرف سے ایک فون کال آئے گی وہ آپ سے آپکا نام، فون نمبر، آپکے گھر کا ایڈریس، ای میل وغیرہ پوچھ کر کنفرم کرے گا کہ آیا کہ آپ واقعی ہی وہی ہیں جس نے اکاؤنٹ کھلوایا ہے- اس کےایک دن بعد آپکے نام بینک سے ایک ڈاک آئے گی جس میں ایک کوپن میں آپکا "یوزر نیم" اور پاسورڈ" ہوگا جس کو آپ نے سنبھال کررکھنا ہے-اور اس کے ساتھ ایک سی ڈی ہوگی جس میں سٹاک مارکیٹ کا سوفٹ ویئر ہوگا- جس کو آپ نے اپنے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا پھر اینڈرایئڈ موبائل پر انسٹال کرتے ہیں- لیکن آپکا اکاؤنٹ ابھی ایکٹیویٹ نہیں ہوا- اس ڈاک کے لفافے میں دو کاغذات ہونگے جن میں ایک آپکی بینک سٹیٹمینٹ ہوگی اس بینک سٹیٹمینٹ پر آپ نے اپنے دستخط اور تاریخ ڈال کر اس کو اسی بینک کے ایڈریس پر واپس بھیجنے ہیں-جیسے ہی یہ بینک سٹیٹمینٹ بینک کو ملے گی اسی دن آپکا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ ہوجائے گا- اب آپ اپنے "یوزر نیم" اور پاسورڈ کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ اوپن کرسکتے ہیں- بعض اوقات کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پہلی دفعہ یوزر نیم اور پاسورڈ سے آپکا اکاؤنٹ نہیں اوپن ہورہا ہوتا- تو اس کے لیئے آپکو بینک کے نمبر پر کال کرنی پڑتی ہے- تو ایک فون کال سے ہی آپکا کام ہوجاتا ہے اور آپ سے اس پر معذرت بھی کی جاتی ہے- اور یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا-
اب آپ کا CDC اکاؤنٹ کھل چکا ہے اور آپ اس کو استعمال کرسکتے ہیں- آج لوگوں کے سوالوں کے جوابات کی وجہ سے شیئرز کے بارے میں نہیں بتاسکا-انشااللہ کل شیئرز کے متعلق تفصیل سے لکھوں گا-دعاؤں میں یاد رکھیئے-
تحریر: عاصم چوہدری


إرسال تعليق

0 تعليقات